خرم جاوید بہادر کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد 

خرم جاوید بہادر کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)مزنگ روڈ کے صدر خرم جاوید بہادر کی طرف سے نئے سال کی آمد پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف گیسٹ سابق ایم این اے وحید عالم ،میاں مرغوب ،شہباز حیدراور مارکیٹ کے تمام ممبران نے خصوصی شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے علاوہ علاقہ کے نوجوان بچے اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نعت خوانوں نے حضور کی شان میں نعتیں اور درود شریف پڑھ کے آپکی عقیدت میں سلام پیش کیا اور نئے سال میں ملکی خوشحالی کیلئے بھی دعائیں مانگیں گئیں اسی موقع لنگر کا وسیع اہتمام بھی کیا گیا صدر خرم جاوید بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محفل کے انعقاد کا مقصد نئے سال کا آغاز اللہ اور اس کے رسول کے نام سے کیا جائے تاکہ ہم سب پر اسی پاک کلام کے ذریعے سے اللہ اپنی رحمتیں فرمائے۔