صدر فروٹ مارکیٹ یاسر ایوب بھٹی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پہنچ گئے
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر فروٹ مارکیٹ راوی روڈ یاسر ایوب بھٹی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پہنچ گئے ۔دوست احباب رشتہ داروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔فروٹ منڈی کے آڑھتیوں تاجروں نے پھولوں کے ہاڑ اور گلدستوں سے استقبال کیا۔ دریں اثناءایس ایچ او راوی روڈ ، بادامی باغ ، شفیق آباد اور ڈی ایس پی شفیق آباد یاسر ایوب بھٹی کے دفتر میں آئے اور عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ایس پی سٹی کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئی۔ ملک بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کے عہدیداران کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دئیے گئے ۔ مرکزی صدر آل پاکستان سبزی و فروٹ منڈیاں ملک سوہنی اور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری صدام اطہر خان کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔ واضح رہے کہ صدر فروٹ مارکیٹ یاسر ایوب بھٹی کی قبلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری سے مدینہ شریف میں ملاقات بھی ہوئی جس میںڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری نے یاسر ایوب بھٹی کو لندن آنے کی دعوت بھی دی۔