ٹیم کی ناقص کارکردگی ، پی سی بی کوایکشن لینا چاہئے: انضمام
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ ،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کی غیر ذمہ دارانہ پرفارمنس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور ان وجوہات تک پہنچنا ہوگا جس کے باعث ٹیم نے ناقص کھیل پیش کیا تاکہ مستقبل میں کھلاڑی ایسی ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کریں کھلاڑی پوری سیریز میں پریشر میں کھیلتے نظر آئے خاص طور پر سڈنی ٹیسٹ میچ میں جیت کا بہترین موقع بھی ہاتھ سے گنوادیا ٹیم کو بہت سخت محنت کی ضرورت ہے۔