ٹی20 سکواڈمیں شامل قومی کرکٹرز آج نیوزی لینڈ جائینگے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل بابر اعظم، صائم ایوب،محمد رضوان،عامر جمال،شاہین آفیری اور وسیم جونیئر آج آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانہ ہونگے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر شان مسعود،عبداللہ شفیق،امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، ساجد خان میر حمزہ سلمان آغا حسن علی فہیم اشرف آسٹریلیا سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے جو آج وطن واپس پہنچ جائیں گے دوسری جانب پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بطور کپتان نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہوں امید ہے کہ تما م کھلاڑی میرا بھرپور ساتھ دیں گے مزید کہا کہ دورہ آسان نہیں ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ ۔
