گیس چوروں کیخلاف کریک ڈؤن جاری، مزید 347کنکشن منقطع
اسلام آباد، لاہور(این این آئی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوااور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید347 گیس کنکشنزمنقطع کردئیے جبکہ 34لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13گھریلو جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 23کنکشن منقطع کیے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 98کنکشن 0.3ملین کے جرمانے کیے گئے۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 47کنکشن منقطع 0.03ملین کے جرمانے کیے گئے۔ملتان میں غیر قانونی استعمال پر 25جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 25گیس کنکشن منقطع،مزید 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 93کنکشن منقطع کیے اور 3.05 ملین کے جرمانے عائد کیے گئے۔ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے گئے سر گودھا میں غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیاگیا۔بہاولپور میں غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔فیصل آ باد میں کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشنزمنقطع، مردان میں 4گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشنزمنقطع کیے۔
گیس چوری
