حکومت نے ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور کی سیٹ کی منظوری دیدی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس میں ایک اور ڈی آئی جی کی سیٹ کا اضافہ،ڈی آئی جی منتظر مہدی کی بطور ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور تعیناتی کا امکان، پولیس زرائع کے مطابق حکومت نے ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور کی سیٹ کی منظوری دے دی ڈی آئی جی منتظر مہدی کی بطور ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور تعیناتی کا امکان ہے اس کے علاوہ 2ایڈیشنل آئی جیز کامران خان کو ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ اورعمران محمود کو ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاوٹیبلٹی تعینات کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی الیکشن کمیشن کی اجازت کیبعدافسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔
منظوری
