کیا کسی منتخب رکن کا قرار داد کے حق میں ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟، سینیٹر کہدا بابر 

  کیا کسی منتخب رکن کا قرار داد کے حق میں ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟، سینیٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدا بابر نے کہا ہے کہ کیا کسی منتخب رکن کا قرار داد کے حق میں ووٹ دینا گناہ کبیرا ہے؟اپنے ایک بیان میں کہدا بابر نے کہا سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد پر تنقید کرنیوالوں سے سوال کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے ہر تنقید کرنیوالوں کو سنا مگر سب کی داستانیں ذاتی مفاد سے زیادہ کچھ نہیں۔ کیا قرار داد آئین کیخلاف تھی؟ کیا اس سے قبل انتخابات التواء کا شکار نہیں ہوئے؟ اس ملک میں ہر کوئی وزیرِ اعظم بننا چاہتا ہے مگر عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ ہم نے اپنے صوبوں اور علاقوں کی ترجمانی کی،تحفظات قرار داد میں رکھ دیے ہیں، الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات کو دیکھ کر جائزہ لے اور غور کرے۔سینیٹر کہدا بابر نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے کسی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمے دار کون ہو گا؟ بڑی سیاسی جماعتوں کی خواہشات کے لیے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔ سیاسی مافیا مجھ سمیت کسی منتخب رکن کو پارلیمان میں آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی، بڑی سیاسی جماعتیں میرا وزیرِ اعظم، میرا وزیرِ اعظم کھیلنے کے بجائے عوامی تحفظات کو سمجھیں۔ انتخابات کی ضرورت تو خیبر پختون خوا اور پنجاب کے عوام کو بھی تھی، بڑی سیاسی جماعتیں رکاوٹ کیوں بنیں؟ بحیثیت منتخب رکن کسی کی ذاتی خواہشات کی تکمیل اور وزیرِ اعظم بننے کیلئے آلہ کار نہیں بن سکتا۔

سینیٹر کہدا بابر 

مزید :

صفحہ آخر -