ہری پور، ہزار ہ موٹر وے پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 6افرادجاں بحق، 8زخمی 

  ہری پور، ہزار ہ موٹر وے پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 6افرادجاں بحق، 8زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            ہری پور(این این آئی) ہزارہ موٹر وے پر فلائنگ کوچ اور ہائی ایس اورتعمیراتی مشینری آپس میں ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود کے قریب مانسہرہ سے لاہور جاتی ہوئی فلائنگ کوچ، ایبٹ آباد سے راولپنڈی جاتی ہوئی ہائی ایس اور تعمیراتی مشینری آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر تنویر احمد کی ہدایت پر تین ایمبولینس اور ایک ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچے۔ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد معتدد افراد گاڑیوں میں پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 ہری پور کی خصوصی ٹیم نے ایک گھنٹے کا کامیاب آپریشن کیا جبکہ میڈیکل ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا تاہم تین شدید زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد میں 25 سالہ سلطان سکنہ بٹگرام، 42 سالہ فیصل سکنہ حویلیاں،شکیل ولد خلیل سکنہ ایبٹ آباد، عبدالقیوم ولد میر زمان سکنہ مانسہرہ، مسماۃ (ش) بی بی دختر شکیل سکنہ ایبٹ آباد، 74 سالہ طور گل سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 60 سالہ اسرار سکنہ کوہاٹ،27 سالہ سمیع سکنہ ایبٹ آباد،21 سالہ حسین سکنہ ایبٹ آباد، عبداللہ ولد شاہد سکنہ ایبٹ آباد، 40 سالہ عالم خان سکنہ مانسہرہ، 24 سالہ عالم خان سکنہ جھنگی،عثمان ولد شکیل سکنہ ایبٹ آباد اور ایک نامعلوم شخص بھی شامل ہے۔

حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -