2023ء میں 37کروڑ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات پکڑی گئیں 

  2023ء میں 37کروڑ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات پکڑی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        ملتان(این این آئی)جعلی زرعی ادویات کیخلاف سال2023ء کے دوران جاری کارروائیوں میں 37 کروڑ روپے مالیت کی ادویات پکڑی گئیں ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے محکمہ زراعت نے سال2023 ء کے دوران جعلی زرعی زہروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کیں تاکہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی زہروں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور اْن کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔اس ضمن میں سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کی سربراہی میں شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز نے جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور ان کارروائیوں کے دوران 11لاکھ74ہزار کلوگرام زہریں قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کی گئیں۔پکڑی گئی جعلی و ملاوٹ شدہ زہروں کی مالیت 37کروڑ روپے بنتی ہے اسکے علاوہ زرعی زہروں کے معیار کو جانچنے کیلئے 9084نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹریز کو بھجوائے گئے جن میں سے273 نمونہ جات غیر معیاری پائے گئے خفیہ اطلاعات پر 555 چھاپے مارے گئے اور679مقدمات کا اندراج کرایا گیا اس مہم کے دوران 242افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ سال 2023 ء کے دوران جعلی زہریں بنانے والی 19غیر قانونی فیکٹریاں /فرمز پکڑی گئیں 734زرعی کمپنیاں بطور ڈسٹری بیوٹر پنجاب میں رجسٹرڈ ہوئیں اور 17099 افراد کو ڈیلرشپ لائسنس کااجرا کیاگیا۔

جعلی زرعی ادویات

مزید :

صفحہ آخر -