بیرون ملک سے کراچی آنیوالے  مزید 2 افراد میں کورونا کی تشخیص

  بیرون ملک سے کراچی آنیوالے  مزید 2 افراد میں کورونا کی تشخیص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز قمبر شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ مسافر جو کہ شارجہ سے کراچی پہنچا تھا اور دوسرا مسافر مظفر گڑھ کا 27 سالہ رہائشی جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا، ان دونوں مسافروں کے ممکنہ علامات کے پیشِ نظر کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ نئے کورونا ویرئینٹ جے این 1 کی جانچ کے لیے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی بھیج دیے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق اس سے قبل بھی بیرونِ ملک سے آئے 2 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا 

مزید :

صفحہ آخر -