جاپان،زلزلے کے 5دن بعد 90 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیاگیا
ٹوکیو(این این آئی)جاپان میں طاقتور زلزلہ آنے کے پانچ دن بعد دو منزلہ مکان کے ملبے کے نیچے سے 90سال کی معمر خاتون کو بچا لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں نے گزشتہ روز زلزلے کے 124 گھنٹے بعد سوزو سٹی میں خاتون کو مکان کے ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال میں داخل کرادیا،اتوار کو ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ خاتون بات چیت کرسکتی ہے اور کافی حد تک ٹھیک ہے لیکن ان کی ٹانگیں زخمی ہیں۔ایمرجنسی ریسکیو ٹیم کے ایک رکن کومے تکانوری نے بتایا کہ خاتون کے گھٹنے فرنیچر کے نیچے پہلی اور دوسری منزل کے درمیان ایک بہت ہی تنگ جگہ میں پھنس گئے تھے۔ تکانوری نے کہا کہ اسے نکلانے میں کئی گھنٹے لگے۔
جاپانی خاتون