مودی کے حوالے سے تضحیک آمیز ریمارکس پر مالدیپ کے 3نائب وزرا ء معطل

         مودی کے حوالے سے تضحیک آمیز ریمارکس پر مالدیپ کے 3نائب وزرا ء معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالے (مانیٹرنگ ڈیسک)مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے تضحیک آمیز بیان پر تین نائب وزرا معطل کر دیا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مالدیپ کے صدر نے معاملے کی تحقیقات تک وزرا کے کام پر پابندی لگا دی ہے۔محمد معیزو نے گزشتہ سال ستمبر کے انتخابات میں اس وعدوں کیساتھ کامیابی حاصل کی تھی کہ وہ اپنے جزیرے سے سمندری طیارے چلانے والے بھارتی فوجیوں کے چھوٹے سے دستے کو بھی ہٹا دیں گے۔نائب وزیر مریم شیونا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بھا ر تی علاقے لکشدیپ کے دورے کے بعد مودی کو مسخرہ قرار دیا تھا جو مالدیپ کے بالکل شمال میں واقع جزیرہ ہے۔معطل کیے گئے تین وزرا ملشا شریف، عبداللہ محزون اور شیونا کا تعلق وزارت نوجوانان سے ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر نریندر مودی پر تنقید کی تھی۔

وزراء معطل

مزید :

صفحہ اول -