عمران خان کا غیر ملکی میڈیا میں چھپنے والا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا 

    عمران خان کا غیر ملکی میڈیا میں چھپنے والا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے غیرملکی میڈیا میں آرٹیکل چھپنے کے معاملے پر جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی۔ذرائع جیل کے حکام کے مطابق عمران خان کا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا، آرٹیکل چھپنے کے بعد جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی تھی۔ذرائع جیل حکام نے بتایا عمران خان سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے، ان سے ملنے والوں کی مکمل ریکارڈنگ ہوتی ہے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے کہا جیل میں ملاقات کرنیوالوں کی مکمل چیکنگ ہوتی ہے، ایس اوپیزکے تحت ملاقات کرنیوالے خالی ہاتھ آتے اور خالی ہاتھ جاتے ہیں۔ آرٹیکل جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہوچکی ہوتی۔خیال رہے گزشتہ دنوں راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا تھا اور ایک بار پھر الزام دْہرایا تھا اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔نگران حکومت نے کہا تھا مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل کے بارے میں جریدے کے ایڈیٹر کو لکھا جائیگا۔

آئی جی جیل

مزید :

صفحہ اول -