مریم نواز، اسلم اقبال، علی محمد، میاں اظہر، حما د اطہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ایپلٹ ٹریبونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کئے تھے۔پی ٹی آئی کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی نے آر او کے فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔ادھر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کو بھی این اے 158 اور پی پی 230 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ا۔یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے میاں اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیئے۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس وقار احمد نے علی محمد خان کی اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب حلقہ پی پی 171 سے پی ٹی آئی کے میاں اظہر اور حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے، اس کے علاوہ این اے 166 سے کنول شوزب کے کاغذات نامزدگی منظور بھی منظور کر لئے گئے۔سینیٹر اورنگزیب کے این اے 36 اور پی کے 94 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلافعمران خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 10 جنوری کو سنایا جائے گا۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر کی اپیل مسترد کر دی۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی رہنما کی اپیل پر فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کا حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ادھر لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف بھی اپیلیں خارج کر دیں۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے نا اہلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔رہنما تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی آبائی شہر ملتان کے انتخابی میدان سے باہر ہونے سے انکاری ہوگئے، شاہ محمود قریشی الیکشن ٹریبونل ملتان سے نااہلی کے معاملے کو لاہور ہائیکورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف لارجر بنچ کل (منگل) سے درخواستوں کی سماعت کا آغاز کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس شجاعت علی خان کریں گے۔جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔ اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں صرف پرنسپل سیٹ پر دائر کی جائیں گی۔ لارجر بنچ نو جنوری سے درخواست پر سماعت کاآغاز کرے گا۔dwsri vrf جمشید دستی الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیئے گئے۔جمشید دستی این اے 175,176 سے الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیئے گئے، جمشید دستی کی چار اپیلیں منظور کر لی گئیں، اپیلیں الیکشن ٹربیونل کے جج علی ضیاء_ باجوہ نے منظور کیں۔جمشید دستی نے این اے 175، این اے 176، پی پی 269 اور پی پی 271 سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں، جمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا آصف سعید اورعامربھٹہ نے دلائل دیئے۔
ایپلٹ ٹریبونلز
