ہرنائی میں (ن) لیگ نے  جے یو آئی کی بڑی وکٹیں گرادیں 

  ہرنائی میں (ن) لیگ نے  جے یو آئی کی بڑی وکٹیں گرادیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرنائی(این این آئی)ہرنائی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی جبکہ لیگی رہنما نور محمد دمڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہرنائی سے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حلقہ پی بی 7 سے نامزد امیدوار حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے وفاق اور صوبے میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔اس موقع پر ہرنائی سے جمعیت علما اسلام کے رہنماحاجی محمد رضا ترین و السعادات قبیلے کے سربراہ ناظر شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ پی بی 7اور این اے253سے مسلم لیگ ن کی ہوزیشن مضبوط ہوئی ہے، ملک گل رنگ زیب نے دوستین ڈومکی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، ہرنائی سے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

ہرنائی 

مزید :

صفحہ اول -