ملک میں کڑا کے کی سردی، کئی مقامات پرر پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا

    ملک میں کڑا کے کی سردی، کئی مقامات پرر پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد، کراچی  (نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا۔ وادی کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا،مری میں کل موسم سرما کی پہلی برفباری،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی گئی، کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے ڈیرے،کل سے سردی کی نئی لہرمتوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 16، سکردو میں منفی 11، گلگت میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا ہے، بلوچستان میں بھی شدید سردی کا راج ہے، قلات منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں  بارش اور برفباری کا نیا سپیل داخل ہو جائے گا۔ بارش اور برفباری کے نئے سپیل سے نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اور لاہور میں بھی کڑاکے کی سردی پڑنے لگی ہے، لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوری میں راتیں مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوائنزا وائرس بھی متحرک، کراچی اور پشاور کے ہسپتالوں میں سردی کے باعث مریضوں کے رش میں اضافہ ہوگیا ہے مری، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق حالیہ مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہواؤں کا سلسلہ موجود ہے جو کراچی پر اثرانداز ہوگا، رواں ماہ کے آخر میں ایک اور مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے۔

 سردی کی شدت

مزید :

صفحہ اول -