وفاقی جامعہ اردو شعبہ نفسیات کے تحت ایک روزہ تعلیمی دور کا انعقاد
کراچی(سٹاف رپورٹر ) وفاقی جامعہ اردو شعبہ نفسیات کے تحت Sir CJ Institute of Psychiatry & Behavior Science کے ایک روزہ تعلیمی دور کا انعقاد کیا گیا تھا۔ شعبہ نفسیات کی جانب سے تقریبا 120 طلبا وطالبات اور اساتذہ اکرام اس تعلیمی دور میں شامل تھے۔ اس تعلیمی دورے کی نظامت کا اہتمام میں حیدرآباد ھسپتال کی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نثار احمد سوھو کے علاہ LUMHS کے شعبہ سائیکاٹری اور ڈویژنل ڈائرکٹر ھیلتھ سروسز بھی شامل تھے ۔اس تعلیمی دور کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد طلبا و طالبات میں ذہنی صحت بیماری اس کا علاج اور تدارک کے اقدامات کے حوالے سے معلوماتی گفتگو کی گئی۔مقررین میں ڈاکٹر نثار،ڈاکٹر جمیل اور محترمہ سکینہ نے ذہنی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے جامع اور تعلیمی بحث کے ذریعے طلبہ و طالبات کی معلومات میں گراں قدر اضافہ کیا۔وفاقی جامعہ اردو اور شعبہ نفسیات سے ڈاکٹر عطیہ خاتون، ڈاکٹر طوبہ فاروقی اور صابر شہزاد نے بھی ذہنی صحت اور اس کے بڑھتے ہوئے رحجان پر روشنی ڈالی اور کس طرح سے شعبہ نفسیات اور سائیکاٹری سے تعلق رکھنے والے افراد باہم کوشش سے ذہنی صحت کے مسائل اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کو مربوط کوشش سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔آخر میں شعبہ نفسیات کی ڈاکٹر عطیہ خاتون نے حیدراباد نفسیاتی ہسپتال کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تعلیمی دورہ کے انعقاد پر تمام منتظمین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد تمام طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا اور ساتھ ساتھ وہاں پر فرائم کی جانے والی علاج و معالج اور دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل اگاہی بھی فراہم کی گئی۔