سکھر، تاجر برادری کیساتھ ملکر شہر کو خوبصورت و مثالی بنائینگے،کمیل حیدر شاہ

    سکھر، تاجر برادری کیساتھ ملکر شہر کو خوبصورت و مثالی بنائینگے،کمیل حیدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چئیرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ شہر کو تاجر برادری کیساتھ ملکر خوبصورت و مثالی بنائینگے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کو جو تکلیف کا سامنا ہے کام مکمل ہوجانے کے بعد یہ تکلیف بھی جلد ہی دور ہوجائیگی شہر سکھر ہمارا اپنا شہر ہے اس کی تعمیر و ترقی سمیت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وکٹوریہ مارکیٹ سکھر کے صدر شمس الرحمن عرف ملنگ بابا کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا قبل ازیں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کا شہر کے تجارتی مرکز گھنٹہ گھر وکٹوریہ دورہ کے دورے پر وکٹوریہ تاجروں کی جانب سے پرتباک استقبال کیا گیا تقریب میں شمس الرحمن عرف ملنگ بابا ،سکھر بلڈر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران بندھانی ،لالہ یاسر پٹھان سمیت معزز شہریوں و تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب و دورے کے موقع پر چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ بے تاجروں سے مل کر انکے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ چائے کی نشست پر مختلف سیاسی سماجی موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ شہریوں میں گھل مل گئے شہریوں نے سید کمیل حیدر شاہ کے ساتھ سیلفیاں بنائی۔