راولپنڈی کو اجرتی قاتلوں قبضہ گروپوں کے حوالے نہیں ہونے دونگا، شیخ رشید

        راولپنڈی کو اجرتی قاتلوں قبضہ گروپوں کے حوالے نہیں ہونے دونگا، شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ راولپنڈی کو اجرتی قاتلوں اور قبضہ گروپوں کے حوالے نہیں کروں گا۔ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کو اجرتی قاتلوں اور قبضہ گروپوں کے حوالے نہیں کروں گا۔انہوںنے کہاکہ خوشخبری دیتا ہوں نالہ لئی اور زچہ بچہ اسپتال مکمل ہونے جا رہا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھوک دلال میں پاکستان کا بہترین ماڈل کالج بننے جا رہا ہے۔

شیخ رشید