شاہ رکن عالم کالونی میں چوروں کا گھر پر دھاوا، واردات کی کوشش، سکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے ملزم فرار، علاقے میں خوف
ملتان(وقائع نگار)شاہ رکن عالم کے علاقے میں چوروں نے خاتون جنرل کونسلر کے گھر کو بھینہ چھوڑا ۔واردات کرنے کی کوشش پر ناکام ۔ہوائی فائرنگ کے خوف سے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم کے علاقے کے(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
رہائشی محمد فاروق نے بتایا فضا اعوان لیڈی جنرل کونسلر کی چھت پر دو نا معلوم چور چوری کی نیت سے آئے۔جن کو علاقے کے لوگوں نے دیکھ لیا۔ تو اسی دوران نوید بریانی (گھنٹہ گھر) کے سکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی ۔جس کے خوف اور محلہ دار کے اکٹھے ھونے پر چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ھوا۔جبکہ اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی