وہاڑی، میلسی،ساہوکا (بیورو رپورٹ، نامہ نگار نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسی خان کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ وہاڑی کی سرپرائز انسپکشنٹیمپرڈ و نا مکمل ریکارڈاختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ٹریفک اہلکار معطل مقدمہ(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ٹریفک اسسٹنٹ محمد رضوان جٹ بطور چالان کلرک ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جس کے ٹاوٹ مافیا سے تعلقات اور پیسے کے لین دین کے شواہد ملے ٹریفک اہلکار رضوان جٹ سے ٹاوٹ مافیہ اور شہریوں سے وصول کی گئی رقم رشوت 59 ہزار روپے بھی برآمد ہوئی یاد رہے کہ رضوان جٹ سابق سیکیورٹی کا نسٹیبل تھانہ ساہوکا بھی رہے چکا ہے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک اہلکار محمد رضوان جٹ کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسی خان کی ہدایات پر کنسٹیبل رضوان کے خلاف تھانہ دانیوال مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خان نے خدمت مراکز، فرنٹ ڈیسک، لائسنس برانچز سمیت تمام افسران کو محتاط رہتے ہوئے، ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایات کیمحکمہ میں موجود کالی بھیڑیں اپنا قبلہ درست کر لیں، کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ محمد عیسی خان ڈی پی او وہاڑیضلع وہاڑی میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ محمد عیسی خان ڈی پی او پولیس کے لئے باعث شرمندگی بننے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔