ساﺅتھ پنجاب، سردی ، دھند میں اضافہ، کاروبار ی مراکز ویران
ملتان،بہاولپور، ٹھٹھہ صادق آباد(سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ بیورو، نامہ نگار) پنجاب بھرمیں سردی کی شدت میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے اور درجہ حرارت 6سینٹی گریڈ تک آگیا ہے جبکہ دھند بھی روزبروزبڑھتی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ سموگ کی صورتحال بھی ابھی تک برقرارہے۔دھند کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں جس سے قیمتی جانوں کاضیاع ہورہاہے جبکہ سموگ کے باعث سانس کی بیماریوں سمیت دیگرامراض پھیل رہے ہیں۔سردی کی یہ لہرانتہائی خطرناک ہوچکی ہے جس سے ہرشخص متاثرہورہاہے اور بیمار پڑ(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
رہاہے۔ اس صورتحال میں بچوں کے والدین نے سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سردی اوردھند کی وجہ سے بچے بیمارہورہے ہیں سخت سردی میں بچوں کوسکول بھیجنا ناممکن ہے لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھند اور سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کیاجائے، جب تک سردی کی شدت میں کمی واقع نہیں ہوتی سکولوں جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں پل 14 پل 132 نواح کے علاقوں میں شدید سردی کی لہر گزشتہ روز بھی برقرار رہی ، درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا، جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گیے معمولات زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی، خشک سردی کے باعث بچے بڑے بوڑھے سب بیمار پڑنے لگے ہیں۔
