جہانیاں، کھاد بڑے گوداموں میں سٹاک کرنیکاانکشاف

  جہانیاں، کھاد بڑے گوداموں میں سٹاک کرنیکاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانیاں (نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) جہانیاں میں محکمہ زراعت کے افسران کی سرپرستی کھاد کی بلیک میں فروخت جاری ڈیلرز نے کھاد بڑے بڑے گوداموں میں سٹاک کر لی، سپیشل برانچ کا عملہ بھی دفتر تک محدود کاشتکار لٹنے لگے،جہانیاں اڈا پل 132 پر تارڑ ٹریڈرز پر محکمہ زراعت آفیسر/ اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جہانیاں رومیل شاہد کی طرف سے کسانوں میں کنڑول ریٹ پر 200بوری کھاد کی منصفانہ تقسیم جاری تھی کہ ایک کاشتکار محمد شریف نے زراعت آفیسر کو کھاد دینے کی ڈیمانڈ کی مگر زراعت آفیسر کے انکار پر مشتعل کاشتکاروں نے ساتھیوں (بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

کے ہمراہ زراعت آفیسر رومیل شاہد کا گریبان پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی بعدازاں کار سرکار میں مداخلت پر زراعت آفیسر رومیل شاہد کی درخواست پر پولیس نے محمد شریف اور دیگر 2 نامعلوم افراد سمیت تین افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔