گاڑیوں کی چیکنگ، ملاوٹ ثابت، سینکڑوں لٹر دودھ تلف
ملتان، ڈیرہ غازیخان (نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد شیر شاہ، واپڈا ٹان اور بوسن روڈ پر ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذایت کی کمی پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ مالکان کو 70 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اسی طرح ایاز آباد اور شاہ رکن عالم ملتان میں خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال(بقیہ نمبر1صفحہ7پر )
کرنے، مٹھائی کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 2 بیکریوں کو 45 ہزار روپے کے جرمانے کر دیے گئے۔ اس کے علاہ باٹا چوک اور رحمان پورہ ملتان میں 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے، فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج ہونے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید لاہور روڈ خانیوال میں ہوٹل کو کچن ایریا میں گندگی پائے جانے، گوشت کی نامناسب سٹوریج پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں اڈہ پرمٹ اور عدالت موڑ لودھراں میں 2 بیکریوں کو مٹھائی کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، برفی پر مردہ حشرات پائے جانے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ علاہ ازیں اسٹیڈیم روڈ بورے والا، گو پمپ وہاڑی میں کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے، خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والے فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آ گئے۔ گدائی چنگی میں واقع ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح تونسہ موڑ کوٹ ادو مظفرگڑھ میں 3 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر کے مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کر دیں گئیں۔اس کے علاوہ کوٹ ادو میں بیکری کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ رنگ کی ملاوٹ کرنے جبکہ ملک شاپ کو ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 20?20 ہزارروپے اور عمر روڈ پر واقع میٹ شاپ کو گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔مزید اللہ باد چوک،ماڑی والا روڈ راجن پور میں 2 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک،ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے پر 22 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔۔