اپیلیں منظور، بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ان
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) الیکشن ٹربیونل ملتان نے وہاڑی کے اکثر امیدواروں کی اپیل منظور کرکے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔ تفصیل کے مطابق الیکشن ٹربیونل جسٹس سفراز ڈوگر نے آر اوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوے طاہر اقبال چودھری زاہد اقبال چودھری کو پی پی 234 تہمینہ دولتانہ،میاں عرفان عقیل دولتانہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے اس طرح ضلع بھر کے تمام بڑے سیاسی کھلاڑی انتخابی میدان میں ان ہو گئے ہیں اب شدید سردی کے موسم میں بھی انتخابی مہم میں تیزی آنا یقینی ہوگیا ۔