دھند میں خوفناک حادثے ، تین بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق

  دھند میں خوفناک حادثے ، تین بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         مظفر گڑھ، کوٹ ادو، کوٹ سلطان(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، خبرنگار) چکنمبر 148 ٹی ڈی اے رحمان نگر ضلع لیہ کا رہائشی پٹواری گل زیب ملتان سے واپس لیہ جا رہے تھے کہ شدیددھندکے باعث نور شاہ تلائی روڈ پرسڑک کنارے کھڑی گنے کی لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے حادثہ کے نتیجہ میں 40 سالہ گل زیب موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی 35 سالہ صدف بی بی اور 2بیٹیاں 18 سالہ رومیسہ گل اور 16 سا(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )

لہ مائرہ گل شدید زخمی ہوگئے،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعدجاں بحق ہونے والے شخص سمیت زخمیوں کوٹی ایچ کیوہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا،حادثہ دھند اورتیز رفتاری کے سبب پیش ایا،پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نےموقع پرپہنچ کرکارروائی کی گئی کوٹ سلطان کے نواحی علاقہ پیرجگی شریف میں ٹرک ڈرایور نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہارگئے ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب بچوں کا تعلق پیر جگی کے نواحی علاقے چھٹے والا سے ہے رشتے میں تینوں سگے بھائی تھے جو غلام عباس باجوہ کے بیٹے تھےجاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے نام عبداللہ ،احد اور ابوبکر ہیں اور ان کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں مقامی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لےکر تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کردیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد موقع پر ہسپتال پہنچ گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا را بیلہ سنانواں کارہائشی موٹر سائیکل سوارخاتون 39سالہ کنیز بی بی کے ہمراہ سنانواں جا رہے تھے کہ شیخو شوگر ملز کے قریب دھند کے باعث سڑک کنارے کھڑی گنے کی لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 39سالہ کنیز بی بی شدید زخمی ہوگئی،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعدجاں بحق ہونے والے شخص سمیت زخمی کوٹی ایچ کیوہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا،حادثہ دھند اورتیز رفتاری کے سبب پیش ایا،پولیس تھانہ سنانواں نےموقع پرپہنچ کرکارروائی کاآعازکردیا۔