طویل عرصے بعد رابی پیرزادہ عروسی لباس میں منظر عام پر
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیر زادہ طویل عرصے بعد عروسی لباس میں منظر عام پر آگئیں۔
رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن جیسی دکھ رہی ہیں , تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ انہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔
تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔
جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 6, 2024
When a broken heart heals, it becomes stronger than anything#AUSvsPAK #rabipirzada #weddingseason pic.twitter.com/TdtE89OieW
رابی پیرزادہ نے ایک تصویر میں گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے الحمدللہ لکھا۔
Alhamdulillah ???? pic.twitter.com/ScHE4zEFWW
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 6, 2024
سابقہ گلوکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا رش لگ گیا کسی نے رابی پیرزادہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟ تو کسی نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے ان کے اچھے نصیب کے لیے دعا بھی کی۔
Shaadi Mubarak
— محترم شیر افگن (@DheChozenOne) January 6, 2024
اس سے قبل دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر اپنے ایکس اکانٹ پر پوسٹ کی تھی، تصویر میں رابی پیرزادہ اور اس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے۔
