غزہ پر کیا گیا طنز اسرائیلی  وزارتِ دفاع کو مہنگا پڑ گیا

  غزہ پر کیا گیا طنز اسرائیلی  وزارتِ دفاع کو مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ غزہ(این این آئی)اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پر غزہ پر کیا گیا طنز اسی کو مہنگا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارتِ دفاع نے مفت پارکنگ، ایک سوئمنگ پول، انٹرنیٹ اور سرنگوں کے الفاظ استمعال کر کے غزہ کی پٹی میں ایک مشہور لگژری ہوٹل کا دورہ کرنے کا طنزیہ ٹوئٹ کیا۔غزہ کے ساحل پر یہ ہوٹل تو موجود ہے لیکن اب یہ اسرائیلی بم باری کی وجہ سے ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔حال ہی میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ہوٹل کے کچھ حصوں پر بم باری کرتے دکھایا گیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ دفاع کی اس طنزیہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں۔ایک صارف نے اس پوسٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ تصور کریں کہ ایک فوج پروپیگنڈا پروگراموں میں حصہ لے رہی ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا ہے کہ کیا یہ اکاﺅنٹ 5 سال کا بچہ چلا رہا ہے۔اسی پوسٹ پر ایک صارف نے غزہ میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی فورسز پر تنقید بھی کی۔

مہنگا طنز

مزید :

صفحہ اول -