انٹربینک میں ڈالر 39پیسے مزید سستا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں جاری ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 39پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 281روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔