شہباز شریف کیخلاف پٹیشن کس سیاسی جماعت کی جانب سے فائل ہوئی تھی ؟رانا مشہود نے بتا دیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )شہباز شریف کیخلاف پٹیشن کس کی جانب سے فائل ہوئی تھی ؟مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے اس سیاسی جماعت کا نام بتا دیا ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف پٹیشن پیپلز پارٹی کی جانب سے فائل ہوئی تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے امیدوار حلقوں میں مقابلہ کریں، مخالفین مقابلہ کریں، پٹیشن کے پیچھے نہ چھپیں۔ شہباز شریف کو این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 2018ء میں اس ملک کے ساتھ زیادتی ہوئی جو اب نہیں ہونی چاہیے۔ 8 فروری کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا، عوام کی نظر میں وہ جماعت کامیاب ہو گی جو کام کرے گی۔
رانا مشہود کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا ماڈل پنجاب میں لے آئیں گے، بلاول کے اس مؤقف پر سب کو ہنسی آئی تھی، تمام صوبوں میں پنجاب کا ماڈل چلے گا۔