شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے انتخابات میں ایک اور کرکٹر بھاری اکثریت سے کامیاب
سورس: بشکریہ : بین الاقوامی میڈیا
ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ایک اور سابق کھلاڑی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے حلقے ناریل 2 سے عام انتخابات میں حصّہ لیا تھا اور وہ بڑی اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ مشرفی مرتضیٰ نے 1,89,102 ووٹ حاصل کیے جبکہ بنگلہ دیش ورکرز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصّہ لینے والے ان کےحریف حفیظ الرحمٰن صرف 4,041 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیاب ہوسکے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 300 میں سے 299 پارلیمانی نشستوں پر عام انتخابات منعقد ہوئے جبکہ ایک نشست پر ایک آزاد امیدوار کی موت کے بعد قانون کے مطابق انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔
