ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے

ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے
ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ 

24 نیوز کے مطابق ن لیگ نےلاہورسےقومی وصوبائی اسمبلی 1،1 نشست پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ پرآمادگی ظاہرکردی، مسلم لیگ ن این اے 117 اور پی پی 163 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے آمادہ ہوگئی تاہم آئی پی پی کی ڈیمانڈ کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈلاک برقرار  ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ این اے 117 میں مسلم لیگ ن عبدالعلیم خان کو سپورٹ کرے گی، پی پی 163 پربھی مسلم لیگ ن آئی پی پی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی، لیگی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاہور سے مزید کسی بھی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں۔

مزید :

سیاست -