لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنزٹرافی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ پر مشاورت شروع ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔ سکواڈ میں فخر زمان اور امام الحق کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپئنزٹرافی کے اسکواڈ میں 11 فروری تک تبدیلی کی جاسکتی ہے، اس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کیا جائے گا،سپنر ساجد خان کی واپسی متوقع ہے۔ پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔