لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورکے سرحدی علاقے ہئیر میں ایک اکیڈمی کے پرنسپل نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بچی کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرائیویٹ سکول کے پرنسپل نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کے لیے نویں جماعت کی طالبات کو اکیڈمی بلایا،باقی طالبات کو واپس بھیج کر اس کی بیٹی کو نشہ آور مشروب پلایا اور بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کو دو دن گزر گئے ہیں مگر پولیس تعاون نہیں کر رہی۔
پولیس کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ ہئیر میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے، رپورٹ آنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔