آئین کے مطابق بھی رولز معطل ہوتے ہیں ختم نہیں،آرٹیکل5کے مطابق بھی رائٹس معطل نہیں ہوسکتے،جسٹس جمال مندوخیل 

Jan 08, 2025 | 10:40 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آئین کے مطابق بھی رولز معطل ہوتے ہیں ختم نہیں،آرٹیکل5کے مطابق بھی رائٹس معطل نہیں ہوسکتے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ آپ جسٹس منیب کی ججمنٹ سے پیراگراف پڑھ رہے تھے،وہیں سے شروع کریں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرٹیکل 233بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آئین کے مطابق بھی رولز معطل ہوتے ہیں ختم نہیں،آرٹیکل5کے مطابق بھی رائٹس معطل نہیں ہوسکتے،خوارجہ حارث نے کہاکہ آرٹیکل233کے 2حصے ہیں ایک آرمڈ فورسز کا دوسرا سویلینز۔

مزیدخبریں