میں خود بھی 14روز جیل میں رہا ہوں، جسٹس جمال مندوخیل 

Jan 08, 2025 | 11:55 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل  سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں خود بھی 14روز جیل میں رہا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ پر سماعت کے اختتام پر حفیظ اللہ نیازی روسٹرم پر آ گئے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوبھی روسٹرم پر بلا لیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ سانحہ 9مئی کے 27مجرمان تھے، 2رہا ہو چکے ہیں،پنجاب کی جیلوں میں اب 25مجرمان ہیں،تمام مجرمان کو یکساں حقوق فراہم کئے جارہے ہیں،مجرمان کو گھر سے کھانا بھی مل رہا ہے،حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ ان قیدیوں کو عام قیدیوں کی طرح باہر نہیں نکلنے دیا جاتا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ خود تسلیم کررہےہیں کہ ملاقات بھی ہورہی گھر کا کھانا بھی مل رہا ہے،آپ اور کیا چاہتے ہیں باتوں کو اتنا بڑھ چڑھا کر کیوں پیش کیا؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ میں خود بھی 14روز جیل میں رہا ہوں۔

مزیدخبریں