پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نثار جٹ نے کس معاملےپر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر

Jan 08, 2025 | 11:57 AM

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے قومی مسائل پر حکومت سے تعاون کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں ڈاکٹر نثار جٹ اور ن لیگ کی نوشین افتخار نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باوجود قومی مسائل پر حکومت سے تعاون کریں گے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کیلئے حکومت کے بل کو قومی اسمبلی میں ووٹ دیا جائے گا۔بل لانے والی ن لیگ کی رکن نوشین افتخار نے کہا کہ بچوں کے ریپ کیسز سننے کےلیے پروفیشنل مجسٹریٹ اور ججز تعینات ہوں گے۔

مزیدخبریں