راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک ملزم پر فرد جرم عائدکردی گئی،بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کی استدعا منظورکرلی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،عدالت نے مزید ایک ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کردی ،مقدمہ میں مجموعی طور پر 118ملزمان پر فرد جرم عائدکر دی گئی۔
13جنوری سے مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی،آئندہ سماعت پر استغاثہ سے شہادت طلب کرلی گئی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے ،اخبارات، ٹی وی فراہم کرنے اور ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواستیں منظورکرلیں۔