کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جام صادق پل کے مقام پر نیا برج تعمیر ہو گا اور پرانے کو توڑ دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں کورنگی کاز وے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کورنگی کاز وے کی تعمیر کا کام جاری ہے، ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا 11 جنوری کو افتتاح ہوگا، اس پر موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ لانے کی ممانعت ہوگی، ملیر ایکسپریس وے پر اگر ٹریفک کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ٹول کے ساتھ جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ جام صادق پل کے مقام پر نیا برج تعمیر ہو گا اور پرانے کو توڑ دیا جائے گا۔
ملکی سیاسی معاملات پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک میں عدم استحکام ہو جس کا سب سے زیادہ نقصان خود پی ٹی آئی کو ہوگا اور بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھتے نہیں۔