پی ٹی آئی شدید مالیاتی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی سے فنڈز مانگ لیے

Jan 08, 2025 | 05:17 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شدید مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی جس سے نکلنے کے لئے اس نے فوری طور پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق پارٹی نے اس سلسلے میں ایک مراسلہ بھی جاری کردیا جس میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈ دینے کا کہا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے مراسلے بھجوائے گئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے، ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز 2 قسطوں میں فنڈز جمع کرائیں۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد فنڈز مانگے گئے ہیں۔

مزیدخبریں