قائمقام گورنرپنجاب ملک محمداحمدخاں رانا وقاص کی عیادت کیلیے انکے گھر پہنچ گئے

Jan 08, 2025 | 09:11 PM

لاہور(نمایندہ خصوصی)قائمقام گورنرپنجاب ملک محمداحمدخاں کی پی ایس اووفاقی وزیراطلاعات و نشریات رانا وقاص اور سینئر لیگی رہنما رانا عبدالستارکےگھر آمد,  ملک احمد خاں نے رانا وقاص کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے حوالےسےنیک خواہشات کااظہار بھی کیا ۔

قائمقام گورنرپنجاب ملک محمداحمدخاں نے کہا کہ راناوقاص کی جلد صحت یابی کے لیےدعاگو ہیں، اس موقع پرقائمقام گورنرپنجاب کے ساتھ  رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان اور ملک تیموراحمد خاں بھی موجود تھے۔

 راناعبدالستار اور رانا وقاص کی جانب سےتیمارداری پر ملک محمداحمدخاں کا شکریہ ادا کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں