جرمنی، موٹوجی پی پریکٹس سیشن میں بارش، بائیکرزپریشان
برلن (آئی اےن پی )جرمنی میں موٹو جی پی کے پریکٹس سیشن میں بارش نے بائیکرز کو مشکل میں ڈال دیا۔موٹو جی پی ٹریک پر دوسرا پریکٹس سیشن شروع ہوتے ہی بارش برسنے لگی۔ اس بوندا باندی نے موٹر سائیکلسٹس کی رفتار سست کر دی۔ مداحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ چھتریاں لے کر اور رین کوٹ پہنے ٹھنڈ میں بیٹھے رہے۔ فن لینڈ کے نکولس پھسل جانے سے معمولی زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔