افغانستان کی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم 12 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی

افغانستان کی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم 12 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی

اسلام آباد (آئی اےن پی) افغانستان کی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم 12 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی ۔پاکستان فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عباس ہاشمی کے مطابق افغانستان کی فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے 12 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی ۔ سیریز کے میچز13 سے 15 جولائی تک شالیمار کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد پر کھیلے جائیں گے افغانستان کی قومی ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز7 جولائی کو شالیمار کرکٹ گراﺅنڈ میں ہونگے جس میں ملک بھر سے جسمانی طور پر معذور کھلاڑی حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی