بھارت اور سپین کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ برابر

بھارت اور سپین کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ (اے پی پی) بھارت اور سپین کی ہاکی ٹیموں کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ سپین میں کھیلے گئے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں بھارت اور سپین کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، سخت کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول سکور نہ کر سکی اور میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ بھارت نے فتح کےلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن سپین فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز گول کیپر فرانسسکو کورٹز نے انہیں ناکام بنا دیا اور آخری دس منٹ میں حریف ٹیم کی پانچ گول سکور کرنے کی کوشش کو انتہائی عمدگی سے روکا اور میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔ توشار نے پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ 24 ویں منٹ میں سپین کے فاروڈ ایڈارو نے گول سکور کر کے میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔ سات منٹ بعد سپین کے سرگئی انریکوئی نے گول کر کے ٹیم کا سکور 2-1 کر دیا۔ دو منٹ بعد بھارت کے گروندر سنگھ نے گول کر کے میچ ایک بار پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے 59 ویں منٹ میں سپین کے توباﺅ نے گول کر کے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو بھارت کے خلاف برتری دلا دی لیکن تین منٹ بعد ہی بھارت کے اوتھاپا نے گول کر کے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔