پی سی بی کی کامران کو ٹیم میں گروپنگ اور سیاست بند کرنے کی آخری وارننگ

پی سی بی کی کامران کو ٹیم میں گروپنگ اور سیاست بند کرنے کی آخری وارننگ

  

لاہور(آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو ٹیم میں گروپنگ اور سیاست بند کرنے کیلئے آخری وارننگ دیدی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کامران اکمل پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں کسی بھی گروپنگ یا سیاست کا حصہ نہ بنیں، جو بھی کپتان ہو اس کی بات مانی جائے اور احترام کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق کامران اکمل پر یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ ڈسپلن کے حوالے سے ان پر خصوصی نگاہ رکھی جائے گی اور اس حوالے سے دورہ سری لنکا سے واپسی پر ٹیم انتظامیہ کو بھی ان پر نظر رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی کے بعد اگر کامران اکمل ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -