برونائی کی پہلی خاتون اولمپیئن لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میںقومی پرچم اٹھائیں گی

برونائی کی پہلی خاتون اولمپیئن لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میںقومی پرچم ...

سنگاپور(جی این آئی )جنوب مشرقی ایشیا کے چھوٹے سے ملک برونائی سے تعلق رکھنے والی مازیہ محسن نے چند روز قبل تک سوچا نہ تھا کہ وہ عنقریب تاریخ رقم کرنے جارہی ہیں۔ لیکن انٹرنیشنل امیچر ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے لندن اولمپکس کے لیے انہیں منتخب کیے جانے کے بعد وہ اپنی قسمت پر رشک کررہی ہیں۔ 19 سالہ ایتھلیٹ 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں برونائی کی نمائندگی کریں گی ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے اپنے ملک کی پہلی خاتون ہوں گی آمازیہ کا کہنا ہے کہ میرا دیرینہ خواب پورا ہونے والا ہے، برونائی اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل زوریمی عبدالثانی کے مطابق مازیہ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں برونائی کا پرچم اٹھائیں گی ۔دوسری جانب مازیہ اولمپکس کے معیار پر پورا نہ اترنے کے بعد آئی اے اے ایف خصوصی اجازت پر میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی