ولیمز سسٹرز نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

ولیمز سسٹرز نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے فائنل کےلئے ...

  

لندن (اے پی پی) ولیمز سسٹرز نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ ولیمز سسٹرز نے سیمی فائنل میں لیزل ہبر اور لیزا ریمنڈ کو شکست دی۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میچ میں سرینا ولیمز اور ان کی بہن وینس ولیمز پر مشتمل امریکی جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی لیزل ہبر اور ان کے امریکن جوڑی دار لیزا ریمنڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6، 6-1 اور 6-2 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ولیمز سسٹرز اس سے قبل چار مرتبہ ومبلڈن ڈبلز ٹائٹل جیت چکی ہیں اور انہیں مجموعی طور پر بارہ ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ فائنل میں ولیمز سسٹرز کا مقابلہ اینڈریا اور اور لوسی ہراڈیکا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی سے ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -