پیپسی کرکٹ سٹارز ،تیسرے ایڈیشن کے ٹرائلز 10 جولائی سے شروع ہونگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انڈر 16پی سی بی، پیپسی کرکٹ سٹارز پروگرام کے تیسرے ایڈیشن کے ٹرائلز اسلام آباد، لاہور ،تربت کوئٹہ اور نوشہرہ میں10 سے 14 جولائی تک ہوں گے۔ لاہور میں ٹرائلز علی گڑھ کرکٹ گراﺅنڈ، ایل سی سی اتفاق کرکٹ گراﺅنڈ، اولڈ کیمپس کرکٹ گراﺅنڈ میں جبکہ اسلام آباد میں ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ ،نوشہرہ میں ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور اور کوئٹہ میں تربت کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوں گے۔ ٹرائلز کی نگرانی ریجنل کوچز اور ٹیلنٹ ہنٹ آفیسرز کریں گے ۔یکم ستمبر 1996کو اور بعد میں پیدا ہونے والے ان ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔