اسجد اقبال اور عمیر عالم سنوکر کوچنگ کورس کےلئے آج بنکاک روانہ ہونگے

اسجد اقبال اور عمیر عالم سنوکر کوچنگ کورس کےلئے آج بنکاک روانہ ہونگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر اے شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو کیوئسٹس کوچنگ اکیڈمی بنکاک تھائی لینڈ میں ہونے والے کوچنگ کورس میں حصہ لیں گے۔ کوچنگ کورس کل تھائی لینڈ میں شروع ہو گا۔ پنجاب کے اسجد اقبال اور سندھ کے عمیر عالم بنکاک کے لئے آج رات گیارہ بج کر پچاس منٹ پر روانہ ہوں گے اور کورس کے اختتام کے بعد گیارہ اگست کو وطن واپس آئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی