شندور میلہ ‘پولو کے پہلے میچ میں غذر کی ٹیم نے لاسپور چترال کو شکست دیدی

شندور میلہ ‘پولو کے پہلے میچ میں غذر کی ٹیم نے لاسپور چترال کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غذر(آئی این پی)سہ روزہ شندور میلہ کا آغاز ‘پولو کے پہلے میچ میں غذر کی ٹیم نے لاسپور چترال کی ٹیم کو شکست دیدی ‘پولو میچ کے دوران اایک اندازے کے مطابق گراﺅنڈ کے باہر 50 ہزار افراد موجود تھے جنہوںنے دنیا کے بلند ترین پولو گراﺅنڈ میں گلگت بلتستان اور چترال کا پسندیدہ پولو میچ دیکھا ‘پہلے ہاف میں لاسپور چترال کی ٹیم ایک گول اور غذر کی ٹیم چار گول کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی ‘دوران وقفہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ کا ثقافتی شو بھی دکھایا گیا ۔اس دوران دونوں صوبوں کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ‘جن کو شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔